پاکستان
13 نومبر ، 2015

اسرائیل غزہ کی 8 برس سے جاری ناکہ بندی ختم کرے،ملیحہ لودھی

اسرائیل غزہ کی 8 برس سے جاری ناکہ بندی ختم کرے،ملیحہ لودھی

نیویارک .....اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی 8 سال سے جاری ناکہ بندی ختم کرے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں فلسطین سے متعلق ایک مذاکرے میں حصہ لیا،جس میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کامسئلہ حل کرنےکیلئے سلامتی کونسل کی عدم دلچسپی سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کو تحقیقات کیلئے رسائی دینے سے انکار کرکے اسرائیل نے عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کی ،سلامتی کونسل کی خطے میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت پر کیوں خاموش ہے؟۔

مزید خبریں :