13 نومبر ، 2015
لاہور......لاہور میں پنجاب فوڈ اور ریونیو اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 26 ہوٹل اورریسٹورنٹ سیل کردیئے ، چلڈرن ہسپتال کی کنیٹن کو 23 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سروسزپر عائد سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن نہ کرنے والے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا۔
پہلے مرحلے میں ڈیفنس میں ائیرپورٹ روڈ، بھٹہ چوک، وائی بلاک، زیڈ بلاک اور ایچ بلاک میں کاروائی کرتے ہوئے 25 ہوٹلزاور ریسٹورنٹس سیل کیے گئے۔
ڈائریکٹرانفورسمنٹ ذکاء اللہ کا کہناتھاکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو15اکتوبر کو وارننگ لیٹر جاری کیے تھے۔
دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری اور مضر صحت کھانے تیار کرنے پر فیروزپورروڈ پر واقع کانگ ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔
فوڈ اتھارٹی نے چلڈرن ہسپتال کی کینٹین پر بھی چھاپہ مارا اور مضر صحت غذائی اشیاء رکھنے پر ٹھیکیدار کو 23000 روپے جرمانہ کردیا۔