پاکستان
13 نومبر ، 2015

سانحہ بلدیہ، ہائیکورٹ نےمعاوضہ نہ ملنے والے متاثرین کی تفصیل طلب کرلی

سانحہ بلدیہ، ہائیکورٹ نےمعاوضہ نہ ملنے والے متاثرین کی تفصیل طلب کرلی

کراچی......سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں معاوضہ نہ ملنے والے والے متاثرین کی تفصیلات ناظر ہائیکورٹ سے 4دسمبر کو طلب کرلیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر عدالت نے ناظر ہائی کورٹ سے معاوضہ ملنے سے رہ جانے والے متاثرین کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ سانحہ بلدیہ کے کمسن ورثاء کو ملنے والی رقم کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو ہدایت دی کی کہ نابالغ ورثاء کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے تجاویز دی جائیں۔ بعد میں کیس کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :