13 نومبر ، 2015
راولپنڈی........آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی مقدس ذمہ داری ہے، ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہونے کے ناطے نیوکلیئر سیکورٹی کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسڑیٹجک پلانز ڈویژن میں نیوکلیئر سیکورٹی کے لیے قائم پاکستان سینٹرفارایکسی لینس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید ترین سہولتوں اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور اثاثوں کی حفاظت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی مقدس ذمہ داری ہے، ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہونے کے ناطے پاکستان کی جانب سے نیوکلیئر سیکورٹی مزید مستحکم بنانے کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان سینٹرفارایکسی لینس بین الاقوامی معیار کے مطابق نیوکلیئر سیکورٹی میں استحکام کے لیے قائم کیا گیا، یہ نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق تعلیم وتربیت کے اہم ترین مرکز کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔