13 نومبر ، 2015
ناران.......شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ موسم تو حسین ہورہا ہے مگر لوگوں کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔
ناران کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہِ کاغان اور اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لئےبند ہے۔ چترال میں شغورگائوں کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے گرم چشمہ روڈ بھی بند ہو گئی ہے۔
آئندہ24 گھنٹوں کے دوران زلزلے سے متاثرہ علاقوں، شانگلہ، ہنزہ میں مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔