13 نومبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں مالک کی لاعلمی میں پراپرٹی کی فروخت کے کیس میں ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے، بورڈ آف ریونیو نے دو ملازمین کو جبری طور پر ریٹائر کرنے سمیت دیگر کے خلاف بھی ایکشن لیے ہیں۔
کراچی میں مالک کی لاعلمی میں پراپرٹی کی فروخت کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے ریونیو بورڈ نے سب رجسٹرار لانڈھی طارق حسنی اور دفتری صدر ٹائون عثمان کو جبری طور پر ریٹائرکردیا ہے۔
رجسٹرار صدر ٹائون منٹھار زرداری اور مائیکرو فلمنگ افسر ناد علی کیخلاف نرم کارروائی کی گئی ہے۔ مائیکرو فلمنگ افسر کو معطل جبکہ منٹھار زرداری کو ملیر ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پیشکار صدر ٹائون جاوید ویگیو کی دو گریڈ تنزلی اور پیشکار لانڈھی ٹائون احمد بخش کا 5 سال کا انکریمنٹ روک دیا گیا ہے۔