13 نومبر ، 2015
کراچی........کراچی کے قریب ایک ہزار کلوگرام حشیش برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئےاسنیپ چیکنگ کے دوران ٹرک سے 1ہزار کلو گرام حشیش برآمد کرلی۔ منشیات کو ٹرک کے فیول ٹینک میں چھپایا گیا تھا ۔
برآمد کی گئی منشیات بلوچستان سے کراچی اور اندرون سندھ بھیجی جاری رہی تھی۔ اے این ایف حکام نے کارروائی کے دوران کے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیاہے۔