14 نومبر ، 2015
واشنگٹن …امریکی صدر باراک اوباما نے ٹیلی فون کر کے فرانسیسی ہم منصب فرانسو اولاند سے دہشت گردی کے حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے واقعے کی تحقیقات کیلئے تعاون کی بھی پیشکش کی ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق صدر نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ امریکہ اپنے دیرینہ اتحادی اور دوست ملک فرانس کی عوام کی ساتھ ہے اور ہم تحقیقات میں ہر ممکن مدد دینے کیلئے تیار ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں نے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دہشت گردوں کو شکست دیکر دم لیں گے ۔