14 نومبر ، 2015
واشنگٹن … فرانس میں دہشت گردانہ حملے کے بعد امریکہ بھر میں ہوائی اڈوں ، ریلویا سٹیشنز اور دیگر عوامی مقامات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جانسن نے کہا ہے کہ ہوم لینڈ سیکورٹی اور ایف بی آئی پیرس واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں ، ہمارا علاقائی حکام سے بھی قریبی رابطہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ایشٹن کارٹر نے بھی ایک بیان میں کہا کہ یہ فرانس پر بربریت نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ نیٹواتحادی اور داعش کیخلاف متحد ہونے کے باعث ہم مغربی افریقہ سے بحر ہند تک اور امریکہ سے فرانس تک شانہ بشانہ جنگ لڑ رہے ہیں۔
صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کیخلاف اپنے اتحادیوں کیساتھ ہے ، اس تاریک رات میں بھی پیرس روشن رہا ہے اور کوئی دہشت گرد فرانسیسی عوام کے جذبے اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔