14 نومبر ، 2015
لندن … برطانوی دفتر خارجہ نے پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد اپنے شہریوں کو عوامی مقامات پر انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔
برطانوی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق برطانوی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرین ، فیری اور ہوائی سفر کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر حکام سے رابطہ کریں ۔ اس حوالے سے شہریوں کو رابطے کیلئے ہنگامی نمبرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔