14 نومبر ، 2015
پیرس … پیرس میں بٹا کلان کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کرنیوالے امریکی ایگلز بینڈ کے تمام ارکان دہشت گرد حملے میں محفوظ رہے اور حملے کے فورا بعد پچھلے دروازے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم بینڈ کیلئے کام کرنیوالے ایک شخص کی ہلاکت اورایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ْ
امریکی میڈیا کے مطابق راک بینڈ ایگلز آف ڈیتھ میٹل کے ارکان چھ گانے گا چکے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی تاہم امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بینڈ کے تمام ارکان محفوظ رہے، تاہم ان کیلئے کام کرنیوالا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
بینڈ کے ایک رکن ڈھول ساز جولیان ڈوریو کے بھائی مائیکل ڈوریو نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ ان کے بھائی محفوظ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کار ہتھیاروں کی فائرنگ سنی تو وہ پچھلے دروازے سے باہر نکل گئے تھے اور اس طرح محفوظ رہے۔ جولیان نے کہا کہ اس موقع پر پندرہ سو سے زائد افراد موجود تھے۔