25 مئی ، 2012
لاہور… ملک میں بجلی کابحران سنگین ہوگیاہے اور شارٹ فال بڑھ کرساڑھے سات ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیاہے۔ پیپکوذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے تیل ،گیس کمپنیوں کورقوم کی ادائیگی نہ ہوسکی، آئی پی پیز کوبھی ادائیگیاں نہیں کی جارہیں جس کے باعث پاورکمپنیوں نے بجلی کی پیداوارانتہائی کم کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداواردس ہزار اورڈیمانڈ ساڑھے سترہ ہزارمیگاواٹ ہوگئی جس کے باعث ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے اور اس کا دورانیہ چودہ سے 20گھنٹے تک چلاگیا۔ ادھر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ شیڈول پرعمل کر نے میں شدیددشواری کاسامناکرنا پڑ رہا ہے اور متعلقہ حکام نے وفاقی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ حکومت نے مسئلے پر فوری قابونہ پایاتونظام مفلوج ہوسکتاہے۔