15 نومبر ، 2015
سڈنی.........برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے اپنا آسٹریلیا کا 6 روزہ دورہ مکمل کرلیا، ان کی اہلیہ کامیلا بھی اِس دورے پر ان کے ہمراہ تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسڑیلیا کے دورے پر گئے ہوئے برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے اپنا چھ روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔ آسٹریلیا سے قبل وہ نیوزی لینڈ کے دورے پر گئے تھے۔
ان کے دورے کی اختتامی منزل مغربی آسٹریلیا کا شہر پرتھ تھا۔ پرتھ میں شاہی جوڑے نے گرجا گھر سینٹ جورج کیتھڈرل میں پیرس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ ایک دعائیہ عبادت میں بھی شرکت کی۔
انہوں نے دعائیہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے پیرس حملوں کو خوفناک قرار دیا۔ اِس موقع پر گرجا گھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔