15 نومبر ، 2015
انقرہ......... 20 ممالک کے سربراہی اجلاس نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مہاجرین کا بحران ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کو منظم طورپر اور یورپ و ترکی کے مابین سفارتی کوشش کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔
ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہی اجلاس نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام ممالک کو مہاجرین کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا چاہئے، جس کے تحت اس سال مشرق وسطی اور افریقہ سے تقریبا دس لاکھ مہاجرین کے یورپ منتقل ہونے کی توقع ہے، جس کے لئے متعلقہ ممالک کو مہاجرین کو پناہ اور انسانی امداد دینا ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون ، امریکی صدر باراک اوباما، چینی صدر شی جن پنگ ، آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت عالمی رہنمائوں نے مذکورہ بالا مسئلے سمیت اجلاس میں عالمی سیکیورٹی اور معاشی مسائل سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔