15 نومبر ، 2015
انقرہ.........ترکی نے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کی میزائل سازی کی ڈیل منسوخ کر دی۔
غیر ملکیمیڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ چین کے ساتھ اربوں ڈالر کی میزائل سازی کی ڈیل منسوخ کر دی گئی ہے۔ ترکی اِس ڈیل کے تحت چین کے تعاون سے اپنا اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کرنے کی پلاننگ کیے ہوئے تھا۔
ترک اہلکار کے مطابق اینٹی میزائل سسٹم کے لیے جس چینی کمپنی کا انتخاب کیا گیا تھا، اس پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملکوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ترکی اب قومی میزائل پراجیکٹ کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔