پاکستان
25 مئی ، 2012

ملک بھر میں موسم خشک،چند مقامات پر بارش کا امکان

ملک بھر میں موسم خشک،چند مقامات پر بارش کا امکان

کراچی… محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم موسم آبرآلود اور چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ چترال اور غذرمیں برف باری اور مری میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،ڈیرہ غازی خان رحیم یار خان ،فیصل آباد اور دیگر میں موسم جزوی آبرآلود ہے، ، ملتان میں آج رات تیز ہواوٴں کے ساتھ ہونیوالی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ پاراچنار، ڈیرہ غازی خان ،ژوب ،خضدار میں بھی گزشتہ روز ہونیوالی بارش سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے۔ سندھ کے شہروں حیدرآباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر ،نواب شاہ سمیت دیگر میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ ضلع بدین کے شہری، دیہی اور ساحلی علاقوں میں تیز گردآلوو ہوائیں چلنے سے درجنوں دوکانوں کی چھتیں اڑ گئی، اور کچے مکانات گر گئے۔ جبکہ ساحلی علاقوں میں ماہی گیرسمندر میں جانے سے گریز کررہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، بنوں ڈویژن سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چترال ،مر ی میں بارش، اور غذر کے پہاڑوں پر برف باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہورہی ہے۔بلوچستان کے علاقوں نصیر آباد،جعفر آباد، ژوب، سبی اور دیگر بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

مزید خبریں :