16 نومبر ، 2015
کراچی ..........معروف ادا کارہ، گلوکارہ فضاء علی نے بعض ذاتی وجوہ کی بناء پر نئی فلمیں سائن کرنے سے انکار کر دیا ۔
اداکارہ فضاعلی کو کراچی کے بعض مستحکم فلمساز اداروں نے انہیں اپنی آئندہ فلموں میں مرکزی کرداروں کی پیش کش کی تھیں۔ مگر اداکارہ فضا علی نے کام کرنے انکار کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ ، گلوکارہ فضاء علی نے اس سلسلے میں جواز یہ پیش کیا کہ اپنے بعض گھریلو معاملات اور بیٹی کو وقت دینا چاہتی ہیں۔ اس لیے ان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ مزید فلموں کے لیے بھی وقت نکال سکیں۔
اسی سبب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ گلوکاری اور اداکاری کو فی الوقت ٹی وی تک محدو د رکھیں گی ۔