16 نومبر ، 2015
ممبئی.......ڈریم گرل ہیما مالینی کے بعد اب مدر انڈیا شبانہ اعظمی بھی اداکار شاہ رخ خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شاہ رخ کی بہادری پر فخر ہے ان کی بے باکی کی عزت کرتی ہوں۔لڑائی مسلمانوں اور ہندووں کے درمیان نہیں بلکہ نظریات کے درمیان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کسی ایک کا نہیں یہ کروڑوں لوگوں کا ملک ہے کسی کو کوئی حق نہیں کہ کسی کو کسی کا ایجنٹ کہے اب یہ روش ختم ہونی چاہئے۔