16 نومبر ، 2015
واشنگٹن........ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 5 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔وہ پینٹا گون میں امریکی حکام سے دوطرفہ عسکری امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے 5 روزہ دورے کے بعد آرمی چیف برازیل جائیں گے، جہاں وہ تین روز قیام کریں گے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف آئیوری کوسٹ میں اقوام متحدہ کےامن مشن میں شامل پاکستانی فوجیوں کے ساتھ ایک دن بھی گزاریں گے۔