25 مئی ، 2012
پشاور … پشاور کے علاقے گلبہار میں کھدائی کے دوران دیوار گرنے سے تین مزدور زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گلبہار نمبر چار میں پیش آیا۔ چند مزدور نالے کی کھدائی میں مصروف تھے کہ قریبی گھر کی دیوار ان پر آگری۔ تاہم انہیں ملبے تلے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ واقعہ میں زخمی مزدوروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔