پاکستان
25 مئی ، 2012

ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ، پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی

ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ، پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی

لاہور… ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے،شہروں میں 18اور دیہات میں 20گھنٹے بجلی کی فراہمی بند ہونے سے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ سندھ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔حیدر آباد ،جیکب آباد،سکھر،نواب شاہ اور لاڑکانہ کے شہری علاقوں میں 12اور دیہی علاقوں میں 14گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ پنجاب میں فیصل آباد ،جھنگ،سرگودھا سمیت مختلف شہری علاقوں میں 16اوردیہی علاقوں میں 18گھنٹے عوام بجلی سے محروم رہتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں نوشہرہ ،ڈیرہ اسماعیل خان ،کوہاٹ سمیت مختلف قبائلی علاقوں میں 18گھنٹے بجلی کی بندش سے پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں۔چمن ،پشین،لورالائی،نصیرآباد،جعفرآباد،سبی اور بولان کے شہری علاقوں میں 16اور دیہی علاقوں میں 20گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :