16 نومبر ، 2015
اسلام آباد......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا رویہ بھارت میں نیا پاکستان بننے کا باعث بنے گا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا سے بہت سی توقعات ہیں۔
اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آرمی چیف دورہ امریکا کے دوران ڈاکٹر عافیہ اورکشمیر کے مسئلے سمیت افغانستان میں امن کا معاملہ بھی اٹھائیں، پاکستان کے اطراف میں بہت الجھاؤ ہے ایسے میں پریس ریلیز پر الجھاؤ ناقابل برداشت ہے۔