25 مئی ، 2012
کپسیا …فرانسیسی صدر فرانسوئس اولندے نے کہا ہے کہ فرانس اپنے لڑاکا دستوں کی افغانستان سے واپسی نیٹو کے ساتھمشاورت سے کریں گے ۔افغانستان کے غیر اعلانیہ اوراچانک دورے کے موقع پرافغان صوبے کپسیا کینجراب فوجی بیس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دستوں کی واپسی اتحادیوں خاص کر امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ مشاورت سے ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدرکے دورہ افغانستان کا مقصداپنے فوجیوں کوواضح کرنے ہے کہکیوں اُنہوں نے فوج کوجنگ زدہ ملک سے طے شدہ شیڈولڈ سے ایک سال قبل واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔فرانسیسی صدر کا کہناہے کہ یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہے، یہ فیصلہ کرنا فرانس کا کام ہے کہ اُسے کیا کرنا ہے اور یہ سارا کام اپنے اتحادیوں خاص کرصدر اوباما کی مشاورت سے کیا جائے گا، کیوں کے وہ ہماری وجوہات کو سمجھتے ہیں اوراُن کا افغان حکام کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔