پاکستان
16 نومبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات میں مداخلت سےپاکستان غیر مستحکم ہوگا ،فاروق ستار

 بلدیاتی انتخابات میں مداخلت سےپاکستان غیر مستحکم ہوگا ،فاروق ستار

حیدر آباد......ایم کیوایم کےرہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان غیر مستحکم ہوگا ۔

حیدرآباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ نئے انتظامی صوبوں اور مردم شماری پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔ بلدیاتی اداروں کوبااختیار بنایاجائے موجودہ بلدیاتی نظام میں میئر اور چیئرمین بے اختیار ہوں گے۔

مزید خبریں :