پاکستان
17 نومبر ، 2015

پینٹاگان کی جانب سےجنرل راحیل شریف کا خیرمقدم

پینٹاگان کی جانب سےجنرل راحیل شریف کا خیرمقدم

واشنگٹن....... ترجمان پینٹاگان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکاکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف آج امریکی وزیردفاع سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکا کے 5 روزہ دورے پر ہیں۔ آج وہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اور نائب وزیر دفاع رابرٹ او ورک سے ملاقات کریں گے۔آرمی چیف امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سینٹرل کمان کے کمانڈر سے بھی ملیں گے۔

پینٹاگان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکاکا خیرمقدم کرتے ہیں

مزید خبریں :