17 نومبر ، 2015
قصور ........قصور کے علاقے چڑے وان بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ گنڈا سنگھ والا کے اہلکار 4 ملزمان کو برآمد گی کے لیے لیجارہے تھے کہ انکے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے ملزمان کو چھڑا لیا۔ پولیس نے تعاقب کیا اورچڑے وان بائی پاس کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں چار وں ملزمان مارے گئے۔
ملزمان میں جبار عرف باو، عمران ، اشرف ، بشارتی اور ان کا ساتھی ارشد عرف سیٹھی مارا گیا ، پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان ڈکیتی کی 90 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔