پاکستان
17 نومبر ، 2015

عافیہ صدیقی کیس :سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سےجواب طلب کرلیا

 عافیہ صدیقی  کیس :سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سےجواب طلب کرلیا

کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سےجواب طلب کرلیا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزارڈاکٹر فوزیہ نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے لیے بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کرنے کا حکم دیا تھا ،لہذا عدالتی حکم پر عمل کرایا جائے۔

عدالت نے وفاقی حکومت سے 27 نومبر تک جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ بتایا جائے اب تک ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔

مزید خبریں :