25 مئی ، 2012
حیدرآباد… نواب شاہ کے قریب رین شاخ کے مقام پر قومی شاہراہ پر کوچ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی نے واقعے اور ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دہشتگرد بس میں ہی سوار تھے، جو کراچی سے کوہاٹ جارہی تھی۔ واقعے کے بعد قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ صدر زرداری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔