پاکستان
17 نومبر ، 2015

بلدیاتی نتائج نے عام انتخابات کے نتائج پر مہر تصدیق ثبت کر دی ،شہباز شریف

بلدیاتی نتائج نے عام انتخابات کے نتائج پر مہر تصدیق ثبت کر دی ،شہباز شریف

لاہور.......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نتائج نے 2013ء کے عام انتخابات کے نتائج پر مہرتصدیق ثبت کر دی ہے ،آئندہ ڈھائی برسوں میں پاکستان ترقی کے نئے اہداف حاصل کریگا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے منتخب نمائندوں نے ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بلدیاتی نتائج نے عام انتخابات کے نتائج پر بھی تصدیق کی مہر ثبت کر دی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوش حالی کی راہوں پر گامزن ہے،آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے زیادہ محفوظ ،پرامن اور ترقی یافتہ ہے۔

مزید خبریں :