17 نومبر ، 2015
بنوں.......اسپیشل پولیس یونٹ بنوں نے ایک کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے۔سی ٹی ڈی بنوں کے مطابق دہشت گردوں کو مختلف کاروائیوں کے دوران حراست میں لیاگیا۔
گرفتار دہشت گردوں میں برکت علی اور اکرام اللہ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزموں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ۔ وہ بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں کافی عرصہ سے مطلوب تھے۔