پاکستان
17 نومبر ، 2015

کراچی:واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں 16 سال بعد ریفرنڈم کیلئے پولنگ جاری

کراچی:واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں 16 سال بعد ریفرنڈم کیلئے پولنگ جاری

کراچی ...... افضل ندیم ڈوگر...... کراچی میں پینے کا پانی فراہم کرنے والے ادارے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں 16 سال بعد ریفرنڈم کے لئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ مصابح الدین فرید نے جیو کو بتایا کہ واٹر بورڈ میں آخری بار 1999 میں ریفرنڈم ہوا تھا۔ ادارے کے 11948 ملازمین حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ ریفرنڈم میں 9 یونیز حصہ لے رہی ہیں۔ جیتنے والی یونین کوکل ووٹوں کا ایک تہائی یعنی 3982 ووٹ لینا لازمی ہوگا۔ اگر کوئی یونین مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرسکی پہلے اور دوسرے نمبر آنے والی یونینوں کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

ریفرنڈم کے لئے 30 پولنگ اسٹیشن اور 35 بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں صبح شام 4 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔ یہ ریفرنڈم دوسال کے لیے ہوگا واٹر بورڈ میں طویل عرصہ بعد ہونے والے ریفرنڈم میں ملازمین کافی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

لیبرڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی نگرانی میں ہونے والے اس ریفرنڈم میں واٹربورڈ کے ملازمین جہاں تعینات ہیں ان کے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ان میں چلیا،گھارو، گجو، دھابیجی، پپری ، ڈملوٹی، ہیڈآفس شارع فیصل ، سی او ڈی ہل سمیت ٹاؤنز میں واٹربورڈ کے دفاتر شامل ہیں۔

مزید خبریں :