پاکستان
17 نومبر ، 2015

اسلام آبادمیں وزیراعظم کا فرانس کےسفارت خانے کادورہ

 اسلام آبادمیں وزیراعظم کا فرانس کےسفارت خانے  کادورہ

اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں فرانس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں،پاکستان خود دہشت گردی کاشکارہے۔ پاکستان میں فرانسیسی سفیر نےکہاکہ پاکستانی عوام کے عزم و ہمت سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آبادمیں فرانس کےسفارت خانے کادورہ کیا، فرانسیسی سفیر نے وزیر اعظم کا ستقبال کیا۔ وزیر اعظم نے فرانس میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہیں ، عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے ۔تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نےکہاکہ فرانس کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں :