پاکستان
17 نومبر ، 2015

تمام اداروں کے سربراہان قومی ایجنڈے پر متفق و متحد ہیں،پرویز رشید

 تمام اداروں کے سربراہان قومی ایجنڈے پر متفق و متحد ہیں،پرویز رشید

اسلام آباد........وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے، ملک کے تمام اداروں کے سربراہان قومی ایجنڈے پر متفق و متحد ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے منسلک ترقیاتی منصوبے پورے پاکستان میں موجود ہیں، ملک کے کسی حصے کو نظر انداز نہیں کیا گیا، اقتصادی راہداری منصوبہ اگر کسی کی آنکھ میں کھٹکتا ہے تو میڈیا فورم اس کا جواب دینے کیلئے موجود ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے کسی حصے میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

ایک سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی جلد پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر سفر کرے گی، اور منصوبے پر پیش رفت سے آگاہی حا صل کرے گی۔

مزید خبریں :