پاکستان
17 نومبر ، 2015

لاہور ، کپڑے کی فیکٹری اور نجی کمپنی کےویئر ہاؤس میں آتشزدگی

لاہور ، کپڑے کی فیکٹری اور نجی کمپنی کےویئر ہاؤس میں آتشزدگی

لاہور.........لاہور کےقائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں کپڑے کی فیکٹری اور نجی موبائل کمپنی کےویئر ہاؤس میں آتشزدگی سے بڑی مقدار میں سامان جل کر راکھ ہو گیا ،فائر بریگیڈ نے6 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا یا۔

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹس میں صبح سویرے کپڑے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ، دیکھتے پھیلتی چلی گئی، فائر بریگیڈ کاعملہ پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں لگ گیا ،اس دوران آگ ملحقہ نجی موبائل کمپنی کے ویئر ہاؤس تک جا پہنچی۔

فائر بریگیڈ نے فیکٹری میں لگی آگ پر تو قابو پا لیاتاہم ویئر ہاؤس کی پوری عمارت کوآگ نے لپیٹ میں لے لیا،آگ بجھانے تک ویئرہاؤس کا کافی سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا۔آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید خبریں :