پاکستان
25 مئی ، 2012

ریفرنس نہ بھیجنے کا اسپیکر کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے، فردوس عاشق

ریفرنس نہ بھیجنے کا اسپیکر کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے، فردوس عاشق

لاہور… وفاقی وزیر برائے نیشنل ریگولیشنز اینڈ سروسز فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہا سپیکر نے وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس نہ بھیجنے کا فیصلہ آئین اور قانون کے تحت کیا ہے۔ لاہور میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ وہی اسپیکر ہیں جن کی سب سے زیادہ تعریفیں چودھری نثار کرتے تھکتے نہیں تھے، جب آئین اور قانون کا فائدہ کسی دوسری جماعت کو ہو تو چودھری نثار تلواریں نکال لیتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہائیڈل اور تھرمل بجلی کی قیمت یکساں ہونی چاہئے کیونکہ قیمت کا یہ فرق حکومت کو ادا کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :