17 نومبر ، 2015
اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ،بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے،ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کہتے ہیں کہ پاکستان کی امن پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ازبکستان کے صدر اسلام کریموف نے وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ پاکستان اورازبکستان کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے پروٹوکول پردستخط بھی کیے گئے۔ وزیراعظم نوازشریف اور ازبک صدر اسلام کریموف نے معاہدے پردستخط کیے ۔ازبکستان کے صدر اسلام کریموف نے کہا وزیراعظم نواز شریف کا دورہ باہمی تعاون کو فروغ دے گا، پاکستان کی امن پالیسیوںکا خیرمقدم کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں امن کےلیے افغانستان میں امن ضروری ہے، خطے میں ازبکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کے عوام ازبکستان سے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کےتعلقات کثیرالجہتی ہیں۔