پاکستان
18 نومبر ، 2015

جنرل راحیل کی پینٹاگان میں امریکی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

جنرل راحیل کی پینٹاگان میں امریکی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

واشنگٹن...... امریکی وزیردفاع سے ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پینٹا گان میں امریکی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

پینٹاگان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر بات ہوئی ۔

پینٹاگون میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر بھی بات ہوئی ، امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ۔

ملاقات کے دوران امریکی وزیر دفاع نے پاک افغان تعلقات میں بہتری کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔

ترجمان پینٹاگان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نائب امریکی وزیر دفاع کے ہمراہ نائن الیون 11/9کی یادگار کا بھی دورہ کیا۔

امریکی وزیردفاع سے ملاقات کے بعدآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمانڈرامریکی سینٹرل کمانڈجنرل آسٹن سےبھی ملاقات کی ۔

مزید خبریں :