پاکستان
18 نومبر ، 2015

سندھ ہائیکورٹ :آئی جی سندھ سمیت 15 افسروں کی معافی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ :آئی جی سندھ سمیت 15 افسروں کی معافی درخواست مسترد

کراچی .....سندھ ہائیکورٹ نے عدالت کے باہر نقاب پوش اہلکاروں کے تشدد کا معاملے پر آئی جی سندھ سمیت 15افسران کی معافی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں نقاب پوش اہلکاروں کے تشدداورتوہین عدالت کیخلاف سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی درخواست پر فیصلہ سنایا ،جس کے مطابق سندھ سمیت دیگر افسران پر 25نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقار مرزا کی درخواست کے جواب میں آئی جی سندھ نے معافی کی درخواست جمع کرائی تھی۔

آئی جی سندھ نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او ،ایس ایس یو انچار ج اور 15ایس ایس یو کمانڈوز کو معطل کردیا تھا جبکہ واقعے میں ملوث اعلیٰ پولیس افسران کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :