18 نومبر ، 2015
کوئٹہ .....کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ، زرغون روڈ پر نجی اسپتال کے قریب سے برآمد ہونے والے 5 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا گیا ۔
پولیس کے مطابق زرغون روڈ پر نجی اسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر نامعلوم افراد نے بم نصب کر رکھا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر شاہراہ پر ٹریفک کی آمدروفت کو روک کربم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کیا ،جس نے موٹرسائیکل پر نصب 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا۔