پاکستان
18 نومبر ، 2015

سندھ ہائیکورٹ :مون گارڈن کے حکم امتناع میں 3 دسمبرتک توسیع

 سندھ ہائیکورٹ :مون گارڈن کے حکم امتناع میں 3 دسمبرتک توسیع

کراچی .....سندھ ہائی کورٹ نے مون گارڈن کے حکم امتناع میں 3 دسمبرتک کی توسیع کردی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی عمارت مون گارڈن کے حکم امتناع میں 3 دسمبر تک توسیع کر دی اوراس کے سروے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت نے ناظر سندھ ہائیکورٹ کو مون گارڈن کے سروے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمارت کا سروے کرکے بتائے کے وہاں کتنے فلیٹس میں لوگ رہائش پذیر ہیں اور کتنے فلیٹ خالی ہیں ۔

مون گارڈن کے بلڈر عبد الرزاق خاموش کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :