18 نومبر ، 2015
کوئٹہ.....جعفر ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کیلئے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
ریلوئے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کو گزشتہ روز پیش آنیوالے حادثے کی انکوائری کیلئے بنائی گئی کمیٹی آج کوئٹہ پہنچے گی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرریلوے نے وفاقی جنرل انسپکٹرریلویز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے،جو حادثے کی جگہ کا معائنہ کریگی،اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے رپورٹ تیار کی جائے گی جو بعدازاںوفاقی وزیر ریلوئے کو پیش کی جائےگی۔
گزشتہ روز پیش آنیوالےحادثے میں ٹرین ٹریک سے اتر گئی تھی ،جس میں 17افراد جاں بحق سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔