پاکستان
18 نومبر ، 2015

پشاور سرچ آپریشن:3افغان سمیت90مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور سرچ آپریشن:3افغان سمیت90مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور.....پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسزنے زرگرآباد کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 90 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں تین افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ آغہ میرجانی کی حدود میں زرگر آباد کے علاقہ میں کیاگیا۔ اس دوران 3 افغان باشندوں سمیت 90 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا۔

سرچ آپریشن کے دوران لیڈیزپولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے گھر گھر تلاشی لی گئی، زرگرآباد کے علاقہ سے 3 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتارکیاگیا، جو قتل و اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

مزید خبریں :