18 نومبر ، 2015
اسلام آباد ......سپریم کورٹ کی جانب سے زین قتل کیس از خود نوٹس کا فیصلہ کل سنائے جانے کاامکان ہے ۔
زین قتل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ، ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے اپیل کی کاپی اور متعلقہ دستاویزات عدالت میں جمع کرادی ہیں ۔
جاگیردار مصطفی کانجو پر لاہور کے طالبعلم زین کے قتل کا الزام ہے،کیس کے تمام گواہ منحرف ہوگئے تھے ۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں متعلقہ دستاویزات آنے تک کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعرات کوسنایا جائے گا ۔