پاکستان
18 نومبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ :بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی ترسیل شروع

بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ :بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی ترسیل شروع

لاہور .....پنجاب کے 12 اضلاع میں انتخابی مہم ختم ہوگئی ،بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا ،الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی ترسیل شروع کردی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلےکےسلسلے میں 12 اضلاع میں پریزائیڈنگ افسروں کو بیلٹ پیپرز سمیت دیگرسامان کی ترسیل شروع ہو گئی،پولنگ سامان پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

الیکشن کمشنرپنجاب منظوراحمدملک کا کہناہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کےسلسلےمیں تمام انتظامات مکمل کر لئےگئے،پولنگ عملےکو بیلٹ پیپرزسمیت دیگر سامان کی ترسیل کاعمل بھی شروع ہو گیا۔

پنجاب کےجن اضلاع میں19نومبرکوپولنگ ہوگی،ان میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، اٹک ،جہلم ، میانوالی ،حافظ آباد،چنیوٹ،منڈی بہاؤالدین ، شیخوپورہ اور خانیوال شامل ہیں،ان اضلاع میں11ہزار 869 پولنگ اسٹیشن بنائےگئےہیں۔

960 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور3 ہزار 112 حساس قراردیئےگئےہیں،صبح ساڑھے7 بجے شروع ہونےوالی پولنگ بغیرکسی وقفےکےشام ساڑھے5بجے تک جاری رہے گی۔

چیئرمین کی نشستوں پر 18جبکہ جنرل کونسلرکی نشستوں پر 94 خواتین ،مردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :