18 نومبر ، 2015
اسلام آباد...... الیکشن کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کی طرف سےسندھ کے 8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قراردینے کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے 8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی تھیں الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہاگیا ہے کہ کل انتخابات ہیں ،آج حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں،حلقہ بندیاں ہوئیں تو شیڈول موخر کرکے نیا شیڈول جاری کرنا پڑے گا۔
الیکشن کمیشن نے درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ۔