18 نومبر ، 2015
اسلام آباد ......سپریم کورٹ نے ن ليگ کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، ان پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 6افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے ۔
این اے 107گجرات سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عابد رضاکےوارنٹ گرفتاری سپریم کورٹ نے جاری کردئیے ہیں ، عدالت عظمیٰ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کو نظر انداز کیے جانے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔
عابد رضا پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 6افرادکے قتل کا مقدمہ تھا،فریقین سے صلح ہونے پر عابد رضا مقدمے سے بری ہوگئے تھے۔
مخالف امیدوار چوہدری الیاس نے عابد رضا کی اہلیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔