18 نومبر ، 2015
اسلا م آباد......مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری کی مخالفت غیر دانشمندانہ ہے، اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
اسلا م آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک طرف جنوبی ایشیاء کو جوڑے گی، دوسری طرف وسطی ایشیاء کے ملکوں کو بھی قریب لائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی تعاون کسی اور ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کاخطے میں توانائی کی ترسیل اور ٹرانسپورٹ کی سہولت کے حوالے سے نہایت اہم ہے،پاکستان بھارت سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔