پاکستان
19 نومبر ، 2015

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، 2 معروف ریسٹورنٹس سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، 2 معروف ریسٹورنٹس سیل

لاہور......پنجاب فوڈ اتھارٹی نےلاہور میں ایم ایم عالم روڈ ، لبرٹی مارکیٹ اور گورو مانگٹ روڈ پر غیر معیاری اور مضرصحت کھانوں پر دو معروف ریسٹورنٹس پیراڈائز اور سرحد ہوٹل سیل کر دیئے۔ جبکہ ایک کو وارننگ دیتے ہوئے 18 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ لبرٹی مارکیٹ میں چھاپے مارے۔ مضر صحت اشیا پر 2 معروف ریستوران پیراڈائز اور سرحد ہوٹل سیل کر دیئے۔

فوڈ اتھارٹی نے ایم ایم عالم روڈ پر بھی پلیلوز ریستوران میں چھاپہ مارا، اور غذائی اشیا کا معیار بہتر بنانے کی وارننگ دیتے ہوئے 18 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

مزید خبریں :