25 مئی ، 2012
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سوات کے علاقے بریکوٹ میں یو اے ای کے تعاون سے تعمیر ہونے والے رابطہ پل کا افتتاح کردیا، پل کا نام شیخ خلیفہ بن زید النہیان رکھاگیا ہے۔۔سوات کی تحصیل بریکوٹ میں بریکوٹ اور شموزئی کو ملانے والے رابطہ پل کو یو اے ای کے تعاون سے پاک فوج نے تعمیر کرلیا ہے جس پر بارہ ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ اس پل کا باقاعدہ افتتاح چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کیا ۔ اس موقع پر یو اے ای کے پاکستان میں سفیر عیسٰی عبداللہ النعیمی اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ میجر جنرل جاوید بخاری نے آرمی چیف کو بریفنگ دی ،پل کا نیا نام شیخ خلیفہ بن زید النہیان پل رکھاگیا ہے،یہ پل جولائی2010 کے سیلاب میں بہہ گیا تھا ،یواے ای کے پاکستان میں پروگرام منیجر عبدا للہ خلیفہ الغافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یواے ای مسلم برادر ملک ہیں اور یو اے ای حکومت مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔