19 نومبر ، 2015
پیرس.......فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک میں تین ماہ کی ہنگامی حالت نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی حکام نےڈی این اے ٹیسٹ کے بعد پیرس حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
گزشتہ روز سینٹ ڈینس آپریشن میں پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ بیلجیئم کے عبدالحمید اباعود کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے، آپریشن میں خود کو دھماکے سے اڑانے والی خاتون عبدالحمید کی کزن ہے۔